بھیوبرادری کے مشتعل ڈنڈا بردار سینکڑوں افراد کا انڑنہر،بائی پاس ،الخدمت میڈیکل سینٹرکے سامنے مظاہرہ دھرنا

ڈنڈابردارمظاہرین نے جھولے لعل پولیس چوکی سمیت تین چوکیوں کو آگ لگاکرنظرآتش کردیا

اتوار 26 مارچ 2017 19:10

کند ھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) بھیوبرادری کے مشتعل ڈنڈا بردار سینکڑوں افراد کا انڑنہر،بائی پاس ،الخدمت میڈیکل سینٹرکے سامنے مظاہرہ دھرنا فائرنگ ،شیلنگ،علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

ڈنڈابردارمظاہرین نے جھولے لعل پولیس چوکی سمیت تین چوکیوں کو آگ لگاکرنظرآتش کردیا رینجرز کی نفری اورپولی نفری نے فائرنگ اورشیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا شام گئے تک مظاہرین سے تین مرتبہ مذاکرات ناکام ہوئے جسکے بعد شہبازرینجرزونگ52کی کندھ کوٹ ہیڈکوارٹرسے بھاری نفری طلب کی گئی ڈپٹی کمشنرڈاکٹرحفیظ احمد سیال نے مظاہرین کے مطالبے گرفتاردس مظاہرین کی رہائی اور مقدمہ درج کرنے پر مشتعل مظاہرین07گھنٹوں کے بعد منتشر ہوگئے دوسری جانب سول اسپتال سے ابتدائی میڈیکل رپورٹ کیمطابق رئیس گل بھیوکے پشت میں تین جی تھری کی گولیاں لگی ہوئی ہیں جوصبح سات بجے کے بعد گولیاں ماری گئیں زیادہ خون بہنے سے موت واقع ہوئی واضح رہے کے ملزم پر قبائلی تنازعات کے مقدمات درج تھے جنکی تعداد پچاس سے زائد تھی تمام برادریوں سے حال ہی میں صوبائی وزیرمیرہزارخان بجارانی سمیت دیگرعمائدین کے کردارکے باعث تصفیہ ہوگیا تھا جن میں جکھرانی ،چاچڑودیگربرادریاں شامل تھی یہ تصفیہ دوسال کی منت سماجت کے بعد ہوئے دوسری جانب بھیوبرادری کے مشتعل افراد نے قریبی دکانوں ،پیٹرول پمپس اور بیس سے زائد گاڑیوں کے شیشے توڑدیئے مظاہرین کا کہناتھاکے ہمارے اوپر قبائل تنازعات کے مقدمات تھے جنکابھی تصفیہ ہوگیا تھا عدالتوں میں راضی نامے جمع کرواکر مقدمات ختم ہورہے تھے ہمارے مقتول کا قتل ایس پی ڈاکٹرسمیع اللہ سومروکے حکم سے ہوا ہے بتایاجاتاہے کے مقتول تین روز تک تھانہ Aسیکشن کے تھانیدار گل محمد مہر کے بنگلے پر رکھاگیا تھاذرائع کیمطابق ایس پی سے بدتمیز جان لیواثابت ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :