کندھکوٹ، غوثپور تھانہ کی حدود گائوں رئیس گل بھیو میں رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم کے رہنما رئیس گل بھیو اور پانچ مفرور کارکنان گرفتار

اتوار 26 مارچ 2017 19:10

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) کندھ کوٹ کے قریب غوثپورتھانہ کے حدودمرئویوسی للئوکے گائوں رئیس گل بھیومیں حساس اداروں رینجرز کیجانب سے 22مارچ کوکاروائی کے دئوران گرفتارایم کیوایم کے رہنما رئیس گل بھیواورکراچی سے مفرور پانچ جرائم پیشہ ایم کیوایم کارکنان کوحراست میں لیا گیا تھاگذشتہ روز43سالہ رئیس گل بھیو کی گولیاں لگی لاش کندھ کوٹ اسپتال پہنچائی گئی ایس پی کشمورکندھ کوٹ ڈاکٹرسمیع اللہ سومرو نے مؤقف دیتے ہوئے کہاکہ آپریشن ردُالفسادکے تحت حساس اداروں ،رینجرزاورپولیس کیجانب سے تفتیش جاری تھی جس میںہلاک گل بھیو نے غوثپورتھانہ کے حدود میںچھپائے گئے اسلحہ کے ذخیرہ کے بارے میںبتایا جسکی نشاندھی کے بعداسے وہاں لے جایاگیا اسکے ساتھیوں سے پولیس کا مقابلہ ہوادوبدومقابلے میں اسکے ساتھیوں کی فائرنگ سے رئیس گل بھیوہلاک ہوگیاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکے بلکل اس پر قبائلی تنازعات کے مقدمات درج تھے مگروہ ریاست کیخلاف سازش میں پایاگیاتھا واضح رہے کے رئیس گل بھیوقبائلی تنازعات کا ماسٹرمائنڈتھا اوراس پر پچاس سے زائد مقدمات درج تھے رئیس گل بھیوعلائقہ میں دہشت کی علامت تھا جسے پولیس گرفتارکرنے سے ڈرتی تھی کاروائی حساس اداروں اوررینجرز کی جانب سے کی گئی ذرائع کیمطابق ملنے والی مزیدمعلومات کیمطابق رئیس گل بھیوکوچشم کشاانکشافات کے بعدٹھکانے لگایاگیا دیگرگرفتارافراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کیاگیاتھاجن سے تفتیش جاری ہے دریں اثنا 22اگست کے بعد ایم کیوایم پاکستان کے حوالے سے رئیس گل بھیونے ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ سرگرمیاں محدودکررکھی تھیں۔