ملازمین خود سوزی پر مجبور ہوگئے، تھاروشاہ کے بلدیاتی ملازم نعیم شیخ نے خود کو آگ لگالی

اتوار 26 مارچ 2017 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین رسول بخش شاہانی ،سندھ کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ اور فنانس سیکریٹری قلندر بخش شاہانی نے اندرون سندھ کی ٹائون کمیٹیوں رتوڈیرو،تھاروشاہ اور باقرانی ملازمین بالترتیب 2ماہ ،6ماہ اور4ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ملازمین خود سوزیوں پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز تھاروشاہ ٹائون کمیٹی کے ملازم نعیم شیخ نے خود کو آگ لگاکر خودسوزی کی کوشش کی ۔جسے فوری قریبی اسپتال پہنچاکر اسکی جان بچالی گئے ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ ،وزیربلدیات اور سیکریٹری بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹائون کمیٹی رتو ڈیرو ،تھاروشاہ اور باقرانی کے ملازمین کو2سی6ماہ کی واجب الداد تنخواہیں ادا کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :