آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد سمیت صوبہ سندھ میں موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

اتوار 26 مارچ 2017 19:01

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ حیدرآباد سمیت صوبہ سندھ میں موسم گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو حیدرآباد40سینٹی گریڈ کے ساتھ خشک اور گرم رہا ، حیدرآباد میں شام کے اوقات ہوا میں نمی کا تناسب 24% فیصد جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 22 سینٹی گریڈاورزیادہ سے زیادہ40سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :