زاہد حسین قریشی ہاکی کا درخشاںستارہ ہیں،حمید شاہ

اتوار 26 مارچ 2017 19:01

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) زاہد حسین قریشی ہاکی کا درخشاںستارہ ہیں کہ جن کی بدو لت سردار خان چانڈیو کوٹری کے انٹر نیشنل اسٹار بن کر ابھرے۔ ان خیالات کا اظہار حیدر آباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے چیئر مین حمید شاہ نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری اور دی آئیکون پاکستان انٹر نیشنل کے اشتراک سے یوم پاکستان ٹارچ ریلی کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر حیدر آباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی اعزازی مہمان تھے ۔ سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن اور دی آئیکون کے چیف کنٹرولر اسپورٹس پاکستان پر ویز احمد شیخ کی نگرانی میں ریلوے ایور گرین ہاکی گرائونڈ کوٹری پر منعقدہ مشعل روشن کرنے کی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن جامشورو کے سیکریٹری زاہد حسین قریشی، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری اور ایور گرین ہاکی کلب کے انٹر نیشنل کھلاڑی سردار خان چانڈیو ،DHAحیدر آباد کے صدر ظفر سعید راجپوت DCAجامشورو کے سیکریٹری جلال رحمن رند بلوچ ، دی آئیکون پاکستان کے ندیم خان، سینئر جر نلسٹ اور سابق کھلاڑی شاہد کاظمی ودیگر شریک تھے۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کی مناسبت سے کوٹری کی تاریخ میں پہلی بار منعقدہ یہ مشعل بردار ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اللہ والا چوک کوٹری سٹی پر اختتام پذیر ہوئی ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار خان چانڈیو نے بھر پور حوصلہ اور عزت افزائی پر کوٹری بوائز کالج کے سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن پر ویز احمد شیخ ، ڈسٹرکٹ سیکریٹری زاہد حسین، چیئر مین حمید شاہ ودیگر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :