انڈر 13، کرکٹرز کی سلیکشن کے لئے دو روزہ ٹرائلز 26 ،اور27 مارچ کو نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں منعقد ہونگے، میر سلیمان ٹالپر

اتوار 26 مارچ 2017 19:01

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء)حیدرآباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر میر سلیمان ٹالپر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام کیچ، ایم ، ینگ ، انڈر 13 پروگرام 2017 کے سلسلے میں حیدرآباد ریجن سے الحاق ڈسٹرکٹ میرپور خاص، بدین،ٹھٹہ ، جامشورو، سانگھڑ، بینظیر آباد اور حیدرآباد ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے 13 سال سے کم عمر کرکٹرز جن کی تاریخ پیدائش یکم ستمبر 2003 ، یا اس کے بعد کی ہوگی ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہونگے، صدر RCA کے مطابق انڈر 13، کرکٹرز کی سلیکشن کے لئے دو روزہ ٹرائلز مورخہ 26 ،اور27 مارچ کو صبح 8 بجے نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں منعقد ہونگے ، کھلاڑیوں کی سلیکشن پاکستان کی سلیکشن کمیٹی کے رکن سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد ، اور ریجنل کوچ طاہر محمود کرینگے، ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کرکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نادرا کا( B) فارم تعلیمی برتھ سرٹیفکیٹ اور والد کے شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ مکمل کرکٹ کٹ میں سلیکشن کمیٹی کو رپورٹ کریں۔