Live Updates

بونیر،جمعیتعلماء اسلام کے یوتھ کونسلر سہراب خان ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

اتوار 26 مارچ 2017 19:01

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) یونین کونسل ملک پور میں جمیعت علماء اسلام کے یوتھ کونسلر سہراب خان نے اپنے خاندان اور درجنوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔وہ اتوار کو اس سلسلے میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس دوران پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ریاض خان اور حاجی صدیق اللہ نے کہا کہ 70سالوں سے ملک پر کرپٹ اور کمیشن خور حکمران مسلط ہے۔

اور یہ حکمرانان سر سے پاو،ْں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ہر ایک ایک دوسرے کی کرپشن چھپارہے ہیں۔ نام نہاد مذہبی جماعت کے مولانا کہتے ہیں کہ جس نے جس کے ساتھ بھی اس دنیا میں مشابہت کی۔آخرت میں بھی ان کے ساتھ ہونگے۔میں مولانا سے سوال پوچھتا ہوں کہ آپ تو ہر حکومت میں شامل ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ آخرت میں کس کیساتھ ہونگے۔حیقیقت میں یہ لوگ اسلام کی بجائے اسلام آباد چاہتے ہیں۔

ان کے قول وفعل میں تضاد ہے۔عوام اب ان حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔اور عمران خان ایسا لیڈر ہے جو حکمرانوں سے یہاں کے عوام کی حقوق کے حوالے سے پوچھ رہے ہیں۔اس لئے ہمیں آج سے اُٹھنا ہوگا۔تاکہ آنے والے نسلوں کیلئے کرپشن فری نیا پاکستان بنائیں۔تحریک انصاف بونیر میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے۔آئے روز دھڑا دھڑ شمولیتوں سے واضح ہوگیا ہے کہ عوام موسمی سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں۔

اور اب عوام کی نظریں تحریک انصاف پر ہے۔70سالوں سے موسمی سیاستدانوں نے عوام کو مختلف جھوٹے نعروں پر دھوکہ دیا ہے۔اور نااہل حکمرانان ملک کا پیسہ باہر ممالک منتقل کررہے ہیں۔مقررین نے کہا کہ عوام نے امیدیں تحریک انصاف سے وابستہ کئے ہیں۔تحریک انصاف کے موجودہ صوبائی حکومت نے اداروں میں اصلاحات کئے ہیں۔مخالفین تعصب کی عینک اُتاریں۔

پھر ان کو تبدیلی نظر آجائے گی۔تحریک انصاف میں ذات پات رنگ اور نسل کی کوئی فوقیت نہیں۔دیگر جماعتوں میں کیٹگری ہے۔جو اسی نظر سے کارکنان کو دیکھتے ہیں۔اپنا سائیکل نہ رکھنے والے آج بڑے بڑے گاڑیوں میں گھومتے پھیرتے ہیں،یہ پیسہ کہاں سے آیا۔یہ صرف اور صرف اس عوام کا پیسہ ہے۔یہ عوام کی حقوق ہے جو یہ حکمران بے دریغ استعمال کررہے ہیں۔ان کے علاوہ تقریب سے ناصر عباس باچا،شاہ حسن ایڈوکیٹ،ضلعی یوتھ صدر اسرار ،سید اختیار،سہراب خان،اسرار الدین ،رحمن سید باچا اور خان زادہ نے بھی خطاب کیا۔ اور نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کر کے ان کی شمولیت کو نئے پاکستان کیلئے سنگ میل قرار دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :