ہنگو،پولیس کی کارروائی،مختلف علاقوں سے 10اشتہاریوںسمیت 50مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) ہنگو پولیس ان ایکشن ،آپریشن ردالفساد کے تحت مختلف علاقوں میں 10اشتہاری مجرمان سمیت 50مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد ،اس حوالے سے ڈی پی او ہنگو احسان اللہ ے بتایا کہ ہنگو پولیس نے اٹک پولیس کو 302میں مطلوب اشتہاری مجرم سرور خان ولد تراکو خان سکنہ سمانہ ہنگو اور ترنول اسلام آباد پولیس کو مطلوب راجملی خان ولد حکیم خان سکنہ الشیراوی سمیت سید مرتضی حسن ،دولت خان جو کہ قتل اور مختلف مقدمات میں مطلوب تھے سمیت10اشتہاری مجرمان اور 50مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے متعدد کلاشنکوف بندوق پستول اور کارتوس برآمد کر لئے گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :