پیپلز پارٹی کے کارکنان اپنے لئے نہیں عوام کیلئے ترقیاتی منصوبے مانگتے ہیں، رکن صوبائی اسمبلیمحمد علی شاہ باچہ

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) ممبر صوبائی اسمبلی اور پیپلز پارٹی مالاکنڈ کے صدر سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان قیمتی سرمایہ ہیں اور ہر کارکن ان کے لئے بذات خود ایم پی اے ایک خصوصی نمائندہ کا درجہ رکھتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان اپنے لئے نہیں بلکہ عوام کے لئے ترقیاتی منصوبے مانگتے ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے کارکنان کی مشاورت سے پی کے 98کی ترقتی کا عمل مزید تیز کردیں گے۔ انہون نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کسی بھی ناراض کارکن کو منانے وہ خودان کے گھر اس لئے پہنچتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان کی مانند ہے اور خاندان کا ہر فرد اس کی ترقی کے لئے کردار کا حامل ہوتا ہے ۔ انہون نے کہا کہ مالاکنڈ میں پیپلز پارٹی کے کارکنان ایک دوسرے کے دکھ درد غم و خوشی کے ساتھی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو ان خیالات کا اظہار انہون نے پیپلز پارٹی کے ناراض ضلعی کونسلر عمر حیات خان کے تحفظات دور کرنے کے دوران پیپلز پارٹی کے منعقدہ جرگہ اور عمر حیات خان کے ہمراہ گڑھی عثمانی خیل میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ، تحصیل نائب ناظم حاجی اعظم جھاڑے ، ضلعی کونسلر ز ، حاجی محمد طیب ، محمد اسماعیل خان ،، حاجی اکرم خان ، پیپلز پارٹی کے عہدیداروں محمد یونس خان ،یعقوب شاہ ، فضل حق ، ملک حاجی جمعہ سید خان ، انجنیئر عمر وہاب ، نور اسحاق خان ایڈوکیٹ اور پیپلز پارٹی کے دیگر سینئر کارکنان و عہدیدار موجود تھے۔

ضلعی کونسلر عمر حیات خان نے ان کے ساتھ سیاسی عناد کی بنا پر مختلف محکموں کے ذریعے انتقامی کاروائی کا بھی ذکر کیا اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے ضلعی ناظم اعلیٰ سید احمد علی شاہ باچہ ، ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ ، تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے قیادت سے ان کا بھر پور ساتھ دینے پر بھی زور دیا۔ ضلعی کونسلر عمر حیات خان نے اس دوران پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور پیپلز پارٹی کے قیادت کے ساتھ اپنے گلے شکوے کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :