بچے ملک و قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں، ملک احسان اللہ

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) شاہین ویلفیئرارگنائزیشن برنگ کے صدر محمد نظیر خان نے کہا ہے کہ بچوں کی تربیت میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی اپنا کردار اداء کریں ۔ بچے ملک و قوم کے روشن مستقبل کے ضامن اور اتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ تعلیم و تربیت میں بہتر تعلیمی ادارے کا کردار مسلمہ ہے۔ جہاں لڑکیوں کی تعلیم معیوب سمجھا جاتا رہا وہاں کے طالبات آج سٹیج پر تقایری اور نظمیں پیش کرکرہے ہیں۔

وہ اتوار کو النور پبلک سکول برنگ کے سالانہ تقسیم انعامات اور یوم والدین کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب کے مہان خصوصی ملک احسان اللہ خان ، اور مقررین معروف شاعر جان محمد جان ، حاجی اول نور ، ماسٹر بختی روان خان، رحمان شاہ ڈاکٹر جیلانی ، امیر ولی خان اور دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی نے نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کئے۔

مقررین نے تحصیل برنگ میں تعلیمی پسماندگی کے وجوہات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی اور گورنر خیبر پختون خوا سے ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے تحصیل برنگ میں گرلز ڈگری کالج کے قیام ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کمال درہ میں سٹاف کی فراہمی اور سکول کلے آغاز سمیت تھصیل برنگ کے تمام سرکاری سکولوں میں ہنگامی بنیادوں پر اساتذہ اور استانیوں کی کمی کے خاتمے کے مطالبات کئے۔ تقریب کے دوران شرکاء کے سامنے النور پبلک سکول برنگ کے طلبہ و طالبات نے خاکے پیش کئے، تقریری و کوئز مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی بھر پور صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کیاجس پر والدین اور شرکاء تقریب نے ان طلبہ و طالبات کو خؒوب داد دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔