کردار سازی اور شخصیت میں والدین اور اساتذہ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے، اساتذہ ملک و ملت کے مستقبل کے پاسبان اور تعین ہے ، مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے کے پی کے حکومت نے ہزاروں اساتذہ کو خصوصی ٹریننگ دی اور نصاب اور کتاب کو بھی دور حاضر کے تقاضوں سے ہم اہنگ کردیا

خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہرتاج روغانی کا تقریب سے خطاب

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہرتاج روغانی نے کہا ہے کہ کردار سازی اور شخصیت میں والدین اور اساتذہ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ اساتذہ ملک و ملت کے مستقبل کے پاسبان اور تعین ہے۔ اور مستقبل کے چیلنجز سے نمنٹنے اور عالمی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے کے پی کے حکومت نے ہزاروں اساتذہ کو خصوصی ٹریننگ دی اور نصاب اور کتاب کو بھی دور حاضر کے تقاضوں سے ہم اہنگ کردیا۔

پرائیویٹ سیکٹر یقیناً شعبہ تعلیم کا بڑا سٹیک ہولڈر ہے ۔ تاہم سرکاری سکولوں کا معیار بھی بلند ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے خیبر پبلک سکول کاٹلنگ میں سالانہ تقسیم انعامات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرنسپل فیصل اقبال نے ادارے کے کارکردگی پر روشنی ڈالی اس موقع پر طلباء و طالبات نے ترانہ ، ملی نغمے ، تقاریر اور خاکے پیش کرکے اپنے ٹیلنٹ کو ثابت کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مہرتاج روغانی نے طلباء کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کیش انعامات کا اعلان کیا۔ اور کہا کہ خصوصی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ کتب مفت فراہم کی جارہی ہے ۔ بلکہ طالبات کو ماہانہ وظائف بھی دی جارہی ہے۔ حکومت کے ان اقدامات کے بدولت ڈراپ اوٹ میں خاطر خواہ کمی ائی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ائندہ انتخابات میں ہم اداروں میں کئے گئے اصلاحات لے کر اتریں گے۔ کیونکہ ادارے ریاست کی بنیادی اکائیاں ہوا کرتی ہے۔ اور تحریک انصاف اداروں پر کام کرکے ریاست کو سمت دینے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :