پشاور،ضلعی انتظامیہ نے پولیو ٹیموں کے ہمراہ گھر گھر جا کر پولیو سے انکاری والدین کوراضی کر کے پولیو کے قطرے پلائے

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) ضلعی انتظامیہ نے پولیو ٹیموں کے ہمراہ شاہین مسلم ٹائون میں گھر گھر جا کر پولیو سے انکاری والدین کوراضی کر کے پولیو کے قطرے پلائے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاورثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر اتوار کے روز ضلعی انتظامیہ کی آٹھ ٹیموں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی شاہین مسلم ٹائون میں پولیو ٹیموں کے ساتھ گھر گھر جاکر انکاری والدین کو راضی کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

ٹیموں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز بشیر احمد، عبدالنبی، جاوید انور کمال، سید شاہ زیب ، عمران خان، طارق حسین، نائب تحصیلدار ابرار خان، سلطان حیدر، فقیر حسین ،پی آر او ساجد خان حلقہ پٹواری غفور خان اورسیف اللہ نے گھر گھر جا کر انکاری والدین کو راضی کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے والدین کو پولیو جیسے موذی مرض کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور ان کو قا ئل کیا۔

شاہین مسلم ٹائون میں ٹوٹل 153 بچوں کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا جس پر آج اتوار کے دن ضلعی انتظامیہ نے 80 بچوں کے والدین کو راضی کر کے پولیو کے قطرے پلائے ۔ جبکہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر 8 افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران آج سرکاری چھٹی کے دن بھی شاہین مسلم ٹائون میں انسداد پولیو مہم میں شریک ہیں اور انکاری والدین کو راضی کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج 80 بچوں کے والدین کو راضی کر کے کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ انھوں نے کہا کہ شاہین مسلم ٹائون میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ساتھ ریونیو سٹاف اور پولیو سٹاف نے انکاری والدین کو راضی کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ۔ انھوں نے کہا کہ تمام انکاری والدین کو راضی کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے تک مہم جا ری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم نے پشاور کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیوکے موذی مرض سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ آپکے بچے پولیو سے محفوظ رہیں۔اور پشاور سے پولیو کا خاتمہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :