چین اور تائیوان کے درمیان جنوری میں تجارت میں اضافہ

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) چین اور تائیوان نے سال رواں کے پہلے مہینے میں 13.6بلین امریکی ڈالر مالیت کی تجارت کی ۔ وزارت تجارت کے مطابق یہ سالانہ 3.6فیصد زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

جنوری میں چین سے تائیوان کو برآمدات کی مجموعی مالیت3.3 بلین امریکی ڈالر رہی جو کہ سالانہ2.4فیصد کم ہے جبکہ تائیوان سے درآمدات کی مالیت 10.3بلین ڈالر رہی جو کہ 6.1فیصد زیادہ ہے ۔ تائیوان چین کا ساتواں سب سے بڑا تجارتی پارٹنر اور پانچواں سب سے درآمدی ذریعہ ہے ۔ جنوری میں تائیوان سے چین کو اصل سرمایہ کاری 13.7فیصد کی کمی سے 170ملین امریکی ڈالر ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :