چین میں نجی شعبے میں نئے کاروباری اداروں کی تعداد قریباً دوگنی ہوگئی ہے ، اہلکار

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے ایک اہلکار نے کہا کہ چین میں 2016کے اختتام تک 131بلین ڈالر مالیت کے نئے نجی کاروباری ادارے تھے جو کہ گزشتہ سال کے اعدادوشمار سے دوگنا ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت کی ٹارچ ہائی ٹیکنالوجی انڈسٹری ڈویلپمنٹ سینٹر کے ڈائریکٹر جانگ جی ہونگ نے ان خیالات کا اظہار اختتام ہفتہ کو تیانجن میں چھوٹی اور درمیانی انٹرپرائز ریسرچ کے ادارے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے ’’یونیکور‘‘کی اصطلاح استعمال کی جو کہ چینی حکام میں شازوناظر استعمال کرتے ہیں ۔ جس کا مطلب نوجوان فہرست میں نہ شامل ایسی کمپنیاں ہیں جن کی مارکیٹ ویلیو امریکی ایک بلین سے زائد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے یونیکورمز 16شہروں میں پھیلے ہوئے ہیں لیکن ان میں زیادہ تر بیجنگ ، شنگھائی ،شینگ جن اور ہانگ جو میں ہیں ان میں سے اکثر ایجادات نوعیت کی ٹیک کمپنیاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :