مشترکہ اقتصادی ترقی بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی کم کرنے میں معاون ہوسکتی ہے ،بائو فورم کے ماہرین کی رائے

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

بائو،چین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) ایشیا کے لئے سالانہ بائو فورم میں پینل میں شریک ماہرین نے کہا کہ چین کے بیلٹ وروڈ منصوبے جیسے فریم ورک کے تحت چین اور آسیان ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی بدولت ہونے والی اقتصادی ترقی سے بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی کم ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

مطالعہ بحری چین کے قومی انسٹیٹیوٹ کے صدر ووشائی چن نے کہا بحیرہ جنوبی چین کے علاقے کی مجموعی صورتحال چین اور آسیان (جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم )کے رکن ممالک کی طرف سے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کی بدولت 2016 کی آخری ششماہی کے بعد دیتانت کی طرف بتدریج پیش رفت کر رہی ہے ۔

وو نے کہا ہمیں اکیسویں صدی کی بحری شاہراہ ریشم تعمیر کرنے کے چینی منصوبے کی بدولت حاصل ہونے والے مواقعوں سے استفادہ کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے تاکہ وسیع تر بحیرہ جنوبی چین کی مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :