مغربی جرمن ریاست میں انتخابات، میرکل کا امتحان

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) جرمن ریاست زارلینڈ میں اتوار کے روز علاقائی انتخابات میں عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق جرمن ریاست زارلینڈ میں ہونے والے انتخابات کو چانسلر انجیلا میرکل کے لیے ایک امتحان قرار دیا جا رہا ہے، جس سے یہ اشارے مل پائیں گے کہ آیا وہ چوتھی مرتبہ چانسلر بن پائیں گی یا نہیں۔ رواں برس 24 ستمبر کو جرمنی میں عام انتخابات ہونا ہیں اور اس سے قبل تین ریاستوں میں الیکشن منعقد ہو رہے ہیں، جن میں سے ایک زارلینڈ ہے۔ ان انتخابات سے جرمن ووٹروں کے عمومی رجحان کا پتا چلے گا۔ زارلینڈ کے صوبائی انتخابات کو سوشلسٹ جماعت کے نئے رہنما مارٹن شلز کے لیے بھی ایک بڑا امتحان سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :