بلغاریہ میں عام انتخابات کا انعقاد،عوام کی بھرپورشرکت

حکمران جماعت اور سوشلسٹ کی30،30 فیصد ووٹوں کے حصول میں کامیاب ہونے کا امکان

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

صوفیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء)بلغاریہ میں اتوار کو عام انتخابات میں عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،حکمران جماعت اور سوشلسٹ کی30،30 فیصد ووٹوں کے حصول میں کامیاب ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلغاریہ کے شہریوں نے اتوار کے روز منعقدہ عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

کہا جا رہا ہے کہ گزشتہ دو مرتبہ قدامت پسند جماعت کی حکومت کے بعد روس کے قریب سمجھے جانے والی سوشلسٹ جماعت اقتدار حاصل کرنے کے لیے پرامید ہے۔ یورپ کے اس سب سے غریب ملک، جہاں اوسط ماہانہ آمدن پانچ سو یورو ہے، قوم پرست بھی ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ حکمران جماعت اور سوشلسٹ قریب تیس تیس فیصد ووٹوں کے حصول میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔