پاکستان نے دہشتگردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے ڈیورنڈلائن کے ساتھ باڑلگانی شروع کردی،افغان میڈیا کی بھی تصدیق

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان نے دہشتگردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے ڈیورنڈلائن کے ساتھ باڑلگانے کا کام شروع کردیا،افغان میڈیا نے بھی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

افغا ن خبررساں ادارے ’’خاما پریس‘‘ کے مطابق پاکستان نے دہشتگردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے ڈیورنڈلائن کے ساتھ باڑ لگانے کا کام شروع کردیا ہے ۔گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمند اور باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقوں کا دورہ کیا تھا اور کہا تھاکہ سرحدی علاقے میں باڑ لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے بعد پاک افغان سرحد کئی روز بند رہنے کے بعد گزشتہ ہفتے وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر کھول دی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :