پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے 100سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار ، 18کشتیاں قبضے میں لے لیں،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

احمد آباد /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے 100سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے انکی 18کشتیاں قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق ایک فشر مین ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے مبینہ طور پر گجرات کے ضلع کچ میں جاکھو کے ساحل سے 18بھارتی کشتیوں کو پکڑ لیا اور 100سے زائد ماہی گیروں کو حراست میں لے لیاگیا۔

نیشنل فش ورکرز فورم( این ایف ایف ) کے سیکرٹری منیش لودھارئی کاکہنا ہے کہ جاکھو کے ساحل کے قریب بین الاقومی سمندری حدود کے قریب پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے 100سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے جو 18کشتیوں میں سوار تھے ۔

متعلقہ عنوان :