نیب نے ڈی ایچ اے کرپشن کیس میں بیرون ملک سے گرفتاریکیلئے کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی درخواست دوبارہ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی

وزیر داخلہ کی منظوری کے بعد ریڈ وارنٹ کے لئے انٹرپول کو خط لکھا جائے گا،ذرائع

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) نیب نے ڈی ایچ اے کرپشن کیس میں بیرون ملک سے گرفتاری کے لئے کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی درخواست دوبارہ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ۔وزارت داخلہ نے کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے اجرا ء کی منظوری کے لئے درخواست وزیر داخلہ کو بھیج دی ہے۔وزیر داخلہ کی منظوری کے بعد ریڈ وارنٹ کے لئے انٹرپول کو خط لکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کامران کیانی ڈی ایچ اے کرپشن سکینڈل میں نیب کو مطلوب ہے اور وہ بیرون ملک مقیم ہے۔نیب نے کامران کیانی کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لئے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے کے لئے وزارت داخلہ کو تین ماہ قبل درخواست ارسال کی تھی تاہم وزارت داخلہ نے اس پر اعتراضات لگائے تھے اور نیب کو یہ اعتراضات دور کرنے کا کہا گیا تھا۔گزشتہ ہفتے نیب نے وزارت داخلہ کے اعتراضات دور کر کے دوبارہ یہ درخواست ارسال کی جسے وزارت داخلہ نے منظوری کے لئے وزیر داخلہ کو ارسال کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ کی منظوری کے بعد کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :