آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی نے بارودی سرنگ ناکارہ بنا کر قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچا لیں ، یہ سرنگ علاقے میں مردم کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لئے نصب کی گئی تھی،آئی ایس پی آر

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی نے بارودی سرنگ ناکارہ بنا کر قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچا لیں ، یہ سرنگ علاقے میں مردم شماری کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لئے نصب کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ایف سی نے بارودی سرنگ ناکارہ بنا دی ۔ بارودی سرنگ تربت تا دشت روڈ پر نصب کی گئی تھی ۔ یہ سرنگ علاقے میں مردم شماری کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لئے نصب کی گئی تھی ۔ فورسز کی بروقت کارروائی سے قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ گئیں۔ …(م د)

متعلقہ عنوان :