بینک آف پنجاب پولو کپ 2017ء ماسٹر پینٹس نے جیت لیا

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک آف پنجاب پولو کپ 2017ء ماسٹر پینٹس نے جیت لیا، زبردست مقابلے کے بعد ڈالر ایسٹ /نیوایج کو 7-5 سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کپ میں ہائی گول ایونٹ کے آخری بڑے ایونٹ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر بینک آف پنجاب کی ہیڈکوآپریٹ کمیونیکیشن اینڈ کوالٹی ایشورینس عالیہ مواز ، لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، بینک آف پنجاب کے دیگر آفیشلز سمیت ممبرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ماسٹر پینٹس کی طرف سے صوفی محمد حارث نے شاندار کارکردگی پیش کی۔ ان کے ساتھ ساتھ ارجنٹائن کے ایندراس کرسپو نے بھی ماسٹر پینٹس کی طرف سے بہترین گول کیے۔

(جاری ہے)

پہلے چکر میں ماسٹر پینٹس کی طرف سے دو گول جبکہ ڈالر ایسٹ /نیوایج کی طرف سے ایک گول سکور ہوا۔ دوسرے چکر میں ڈالر ایسٹ /نیوایج کی طرف سے دو جبکہ ماسٹر پینٹس کی طرف سے ایک گول سکور ہوا۔

تیسرے چکر میں صوفی محمد حارث نے ایک جبکہ کرسپو نے دو گول سکور کرکے ماسٹر پینٹس کو برتری دلا دی۔ چوتھے چکر میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ڈالر ایسٹ /نیوایج کی ٹیم کو آدھے گول ہینڈی کا ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا۔ جیتنے والی ٹیم ماسٹر پینٹس کی طرف سے ایندرس کرسپو نے چار جبکہ صوفی محمد حارث نے تین گول سکور کیے ۔ڈالر ایسٹ /نیوایج کی طرف سے حمزہ مواز خان نے تین، حسام علی حیدر اور فاروق امین صوفی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اختتامی تقریب میں بینک آف پنجاب کی ہیڈکوآپریٹ کمیونیکیشن اینڈ کوالٹی ایشورینس عالیہ مواز نے لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے ہمراہ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :