لیاری ایکسپریس وے سے تجاوزات کے خاتمے کا کام آخری مرحلے میں ہے،آصف جمیل

اہم منصوبہ ہے جو شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر رکھنے میں کلیدی کردار کا حامل ہے،ڈپٹی کمشنر ضلع غربی

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) )ڈپٹی کمشنر ضلع غربی محمد آصف جمیل نے کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے کے دوسرے ٹریک کی راہ میں حائل تجاوزات کے خاتمے کا کام آخری مرحلے میں ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ کام کی رفتار مزید تیز کر کے باقی ماندہ تجاوزات کوبھی فوری ہٹایا جائے تاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اس منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کر سکے،ان کا کہنا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے ایک اہم منصوبہ ہے جو شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر رکھنے میں کلیدی کردار کا حامل ہے اس لئے اسکی اہمیت کے پیش نظر منصوبے کی تکمیل میں اداروں کیساتھ تعاو ن کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کی اس ہدایات کے پیش نظر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبد الواجد شیخ اور مختیار کار عبد الجبار راجپوت نے ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کے میڈیا کو آرڈینٹر سید مظہر امام کے ہمراہ لیاری ایکسپریس وے کے دوسرے ٹریک کی راہ میں حائل تجاوزات کے خاتمے کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیااور اس حوالے سے معلومات بھی حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :