بیرونی قرضہ جات کی شرح خطرناک حد کو چھو رہی ہے ،تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل نہیں ہوئے‘ آصف زرداری

پیپلز پارٹی دوبارہ حکومت میں آکر تاجروں کیلئے چینی سریہ کاری کے دروازے کھولے گی‘سابق صدر مملکت کی لاہور چیمبر کے وفد سے گفتگو

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ و سابق صدر مملکت آصف ررداری نے کہا ہے کہ بیرونی قرضہ جات کی شرح خطرناک حد کو چھو رہی ہے ،عالمی منڈی میںتیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور چیمبر کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ غیرملکی قرضے بلند ترین شرح سود پر لئے جا رہے ہیں۔حکومت کی ناقص پالیسیوں کا کا خمیازہ کسان اور تاجر بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی دوبارہ حکومت میں آکر تاجروں کیلئے چینی سریہ کاری کے دروازے کھولے گی۔

متعلقہ عنوان :