ایف سی بلوچستان نے تربت دشت روڈپربارودی سرنگ برآمدکرکے مردم شماری کے عمل کومتاثرکرنے اورسیکیورٹی فورسز کونشانہ بنانے کامنصوبہ ناکام بنادیا۔

اتوار 26 مارچ 2017 19:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) ایف سی بلوچستان نے تربت دشت روڈپربارودی سرنگ برآمدکرکے مردم شماری کے عمل کومتاثرکرنے اورسیکیورٹی فورسز کونشانہ بنانے کامنصوبہ ناکام بنادیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد ملک بھرمیں جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایف سی بلوچستان نے تربت دشت روڈ پرسرچ اورنگرانی کے آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کاحملہ ناکام بناتے ہوئے وہاں نصب بارودی سرنگ برآمدکرلی۔علاقہ میں بارودی سرنگ نصب کرنے کامقصد مردم شماری کے عمل کو ناکام بنانا اورسیکیورٹی فورسز کونشانہ بناناتھا ۔ایف سی بلوچستان کی کارروائی سے ممکنہ جانی نقصان کوروکتے ہوئے مردم شماری کے عمل کودرپیش خطرہ ناکام بنادیاگیا۔