تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ پر تیزی سے کا جاری ،منصوبہ کا پہلا یونٹ اس سال بجلی کی پیداوارشروع کر دے گا، ذرائع تربیلا ڈیم

اتوار 26 مارچ 2017 18:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ پر تیزی سے کا جاری ہے ۔منصوبہ کا پہلا یونٹ اس سال بجلی کی پیداوارشروع کر دے گا۔منصوبہ کی تکمیل سے نیشنل گرٰڈ میں 1410میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے ذرائع نے بتایا کہ منصوبہ کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے۔

منصوبہ کے سول ورکس کا کام 77.8فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ الیکٹرک ورکس کا کام86.7فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 470/470 میگاواٹ کے تین یونٹ نصب کئے جا رہے ہیں۔ منصوبہ کا یونٹ نمبر17اس سال بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا جبکہ دیگر دو پیداواری یونٹ اگلے سال بجلی کی پیداوار شروع کر دینگے۔ جس کے بعد تربیلا بجلی گھر کی پیدواری صلاحت 3478میگاواٹ سے بڑھ کر 4888میگاواٹ پہنچ جائے گی۔تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ کی تکمل سے نیشنل گرڈ میں 1410میگاواٹ بجلی کی پیداوار مزید شامل ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :