․وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک کی مختصر دورہ پر ایبٹ آباد میں غنی با غ آمد۔مشتاق غنی کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی

اتوار 26 مارچ 2017 18:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک اتوار کو مختصر دورے پر ایبٹ آباد میں غنی با غ آئے جہا ں انہو ں نے اطلا عا ت واعلیٰ تعلیم کے صو با ئی مشیر مشتا ق احمد غنی سے ان کی وا لدہ ما جدہ کے انتقا ل پر تعزیت اور مر حو مہ کے ایصا ل ثوا ب کے لئے فا تحہ خوا نی کی ۔ صو با ئی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شا ہ فر ما ن ،وزیر خورا ک حا جی قلندر خا ن لو دھی،ڈپٹی سپیکر قو می اسمبلی مر تضیٰ جا وید عبا سی ،چیئر مین ڈیڈک و رکن صو با ئی اسمبلی سردار محمد ادریس،ایم این اے ڈا کٹر محمد اظہر جدو ن کے علا وہ بعض دیگر ارا کین اسمبلی ،پی ٹی آئی سمیت مختلف سیا سی پا رٹیو ں کے رہنما ،بلدیا تی نما ئندوں اور مشتا ق احمد غنی سے تعزیت کے لئے آنے والے خیبر خوا ہو ں کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر مو جود تھی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی خیبر پختو نخوا پرویز خٹک کچھ دیر تک مشتا ق احمد غنی کے ہمراہ رہے اور سو گوا ر خا ندان سے مشتا ق احمد غنی ،الیاس غنی اور شعیب غنی کی وا لدہ کی وفا ت پر دکھ اور ہمدردی کا اظہا ر کیا۔انہو ں نے اس موقع پرفا تحہ خوا نی کر تے ہو ئے اللہ تعا لیٰ سے دعا کی کہ وہ مر حو مہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فر ما ئے ا ور سو گوار خا ندا ن کو یہ عظیم صد مہ ہمیت اور حو صلے سے بردا شت کر نے کی تو فیق دے (آمیں)۔وزیر اعلی نے اس موقع پر مشتا ق احمد غنی کی ہمشیرہ کی وفا ت پر بھی اظہا ر تعزیت کیا جو گزشتہ ہفتے وفا ت پا گئی تھیں ۔انہو ں نے مرحو مہ کے صا حبزادو ں سردار ٖفیصل لطیف اور سردار دلاور لطیف سے ہمدردی کا اظہا ر کر تے ہو ئے مر حو مہ کے لئے مغفرت کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :