واں آل پنجاب اظہر منظور میموریل ہاکی ٹورنامنٹ ،وہاڑی نے افتتاحی میچ میں پاکپتن کو ہرادیا

اتوار 26 مارچ 2017 18:50

ساہیوال۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) 9واں آل پنجاب اظہر منظور میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں وہاڑی نے 2کے مقابلے میں پاکپتن کو 4گول سے ہرادیا ۔میچ کے مہمان خصوصی ضلعی چیئرمین پی ایچ اے ساہیوال حاجی احسان الحق ادریس تھے ۔

(جاری ہے)

وہاڑی کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گول کئے جبکہ پاکپتن صرف دو گول کر سکی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی احسان الحق ادریس نے کہاکہ پنجاب حکومت کھیلوں کے گرائونڈز کو آباد کرنے کیلئے شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتی علاقوں میں گرائونڈز تعمیر کر رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کھیلوں کی طرف راغب ہوں۔

متعلقہ عنوان :