ْامسال ساہیوال سے ایک لاکھ97ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ

اتوار 26 مارچ 2017 18:50

ساہیوال۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق امسال ضلع ساہیوال میں ایک لاکھ97ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں 21مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر محکمہ خوراک کا عملہ زمینداروں سے گندم کی خریداری‘باردانے کی دستیابی اور گندم کی قیمت بر وقت ادا کرنے کا اہتمام کرے گا ۔امر کا انکشاف ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔واضح رہے کہ انہی مراکز سے خریداری کے عمل کو تواتر اور شفافیت سے مکمل کرنے کیلئے محکمہ مال اور پولیس کے افسران و معاونین فرائض سر انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :