چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت نوجوان گلوکار وں میں موسیقی کے مقابلے (آج)ہونگے

اتوار 26 مارچ 2017 18:50

ساہیوال۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ضلع ساہیوال سے نوجوان گلوکار وں میں موسیقی کے مقابلے آج پیر صبح 9 بجے ساہیوال آرٹس کونسل کے جناح ہال میں منعقد ہورہے ہیں جس میں 18 سے 35 سال تک کے نوجوان حصہ لیں گے ۔یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان آڈیشنز سے منتخب ہونیوالے نوجوان 4 اپریل کو ڈویژن لیول کے مقابلوں میں حصہ لیں گے جو ساہیوال آرٹس کونسل میں ہی منعقد ہوں گے اور جیتنے والے کو ڈیڑھ لاکھ روپے نقد انعام‘دوسرے نمبر پر آنیوالے کو ایک لاکھ جبکہ تیسرے نمبر پر آنیوالے کو 75 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ حوصلہ افزائی کیلئے 5 بہترین گلوکاروں کو 5,5 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ ڈویژنل آرٹس کونسل اس سلسلے میں پاکپتن اور اوکاڑہ میں پہلے ہی آڈیشنز کے ذریعے مقابلے کیلئے گلوکاروں کو منتخب کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :