پنجاب حکومت تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے ،ملک ندیم کامران

اتوار 26 مارچ 2017 18:50

ساہیوال۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے کہاہے کہ پنجاب حکومت تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے ۔ ساہیوال میں نئے تعلیمی اداروںکے لئے کروڑوںروپے کے فنڈ جاری کرکے ساہیوال‘ کمیر اور گوگیرہ میں بوائز اور گرلز کالجز بنائے تاکہ نوجوان نسل تعلیم حاصل کرکے اپنی منزل حاصل کر سکے۔

وہ یہاں گزشتہ روز گورنمنٹ کالج آف کامرس ساہیوال کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز ساہیوال ڈویژن قاضی عبدالناصر ‘پرنسپل کامر س کالج محمد رمضان خان اور سٹی میئر سردار اسد علی خان کے علاوہ اساتذہ و طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے نہ صرف ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان اپنے مسائل سے نکل رہاہے اور روزبروز ترقی کی طرف گامزن ہے ہمیں نا امیدی چھوڑ کر آگے بڑھنے کا عزم کرنا چاہیے اور ہمیں اپنی جان ومال سے بھی زیادہ اس کی حفاظت اور ترقی کا خیال رکھناچا ہیے۔قبل ازیں پرنسپل کالج محمد رمضان خان نے سپاسنامہ پیش کرتے ہو ئے کالج سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا ۔آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں شیلڈز اور کپ تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :