ٹوبہ ٹیک سنگھ،مردم شماری ٹیم کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے تین افراد گرفتار

اتوار 26 مارچ 2017 18:31

ٹوبہ ٹیک سنگھ،مردم شماری ٹیم کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے تین افراد گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) مردم شماری کرنے والی ٹیم کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔معلوم ہوا ہے کہ مردم شماری کے سلسلہ میں ایک ٹیم گوجرہ کے نواحی گاں چک نمبر 351 ج ب کلیا نداس میں سعید باجوہ کے ڈیرہ پر پہنچی تو وہاں موجود بلال، وحید اعظم اور ندیم نے ٹیم کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ٹیم کے ساتھ موجود پاک آرمی کے جوان نے اپنے افسران کو صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جس پر پاک فوج کے صوبیدار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔بعدازاں ڈی ایس پی چوہدری اظہر یعقوب، ایس ایچ او تھانہ صدر سعید الرحمن بھی بھاری نفری کے ہمراہ چک نمبر 351 ج ب کلیا نداس پہنچ گئے۔ٹیم کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے مبینہ طور پر منشیات فروش ملزم موقع سے فرار ہو گئے جنہیں تعاقب کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے گرفتار کر کے صدر پولیس گوجرہ کے حوالے کر دیا۔ذرائع کے مطابق ملزموں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی ہیں تاہم صدر پولیس تمام کوائف صیغہ راز میں رکھے ہوئے ہے اور تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کی اطلاع وصول نہیں ہو سکی ہی

متعلقہ عنوان :