سرگودھا ،پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیلی کی بازگشت عدالت عالیہ تک جاپہنچی

مختلف اضلاع میں یونیفارم کی تبدیلی کا عمل شروع ہونا تھا جسے اب روک دیا گیا

اتوار 26 مارچ 2017 18:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیلی کی بازگشت عدالت عالیہ تک جاپہنچی آج سے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں یونیفارم کی تبدیلی کا عمل شروع ہونا تھا جسے اب روک دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی مشتاق احمد سکھیرا نے پنجاب پولیس کی پرانی وردی کی جگہ نئی یونیفارم لانے کا فیصلہ کیا تھا پہلے افسران اور دیگر اداروں اسکی تبدیلی کیخلاف تھے اب ایک معروف وکیل نے نئی یونیفارم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہورہائیکورٹ میں رٹ دائر کی ہے کہ حکومت پولیس کلچر کو تبدیل کرنے کے بجائے یونیفارم تبدیل کررہی ہے،جو عوامی سر مائے کا ضیاع اور فضول خرچی ہے اس اقدام کو روکا جائے

متعلقہ عنوان :