ْسرگودھا ،رشتہ کے تنازعہ پر ناخلف بیٹے نے اپنی سگی ماں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا

اتوار 26 مارچ 2017 18:31

ْسرگودھا ،رشتہ کے تنازعہ پر ناخلف بیٹے نے اپنی سگی ماں کو فائرنگ کرکے ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) رشتہ کے تنازعہ پر ناخلف بیٹے نے اپنی سگی ماں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے بھابھڑہ کے رہائشی محمد عامر نے اپنی بہن کا رشتہ اپنی مرضی سے کرانا چاہتا تھا لیکن والدہ اس رشتے سے راضی نہ تھی جس پر گزشتہ روز ملزم عامر نے طیش میں آکر اپنی والدہ رسولاں بی بی پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔

(جاری ہے)

ملزم محمد عامر فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا تھانہ میلہ پولیس نے رسولاں بی بی کی لاش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی شڑوع کر دی

متعلقہ عنوان :