ْسرگودھا ،حکومت کا 20ڈپٹی ایجوکیشن افسران کو نااہلی کی بناء پر معطل کرنے کے احکا مات جاری

اتوار 26 مارچ 2017 18:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء)حکومت نے 20ڈپٹی ایجوکیشن افسران کو نااہلی کی بناء پر معطل کرنے کے احکا مات جاری کردیئے ہیں جن افسران کو معطل کیا گیا ہے ان میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع کے 20ڈپٹی ایجوکیشن افسران کو معطل کیا گیا ہے ان میں مسمات کوکب (سرگودھا) ملک غلام رسول ( بہاولپور)مسمات ثریا مسعود (ڈی جی خان)‘ امیر اسلم (ڈی جی خان) ‘ رفعت سلطانہ (ڈی جی خان)‘اشتیاق احمد (حافظ آباد)‘محمد اکرم (خانپور)‘محمودالحسن(رحیم یار خان )‘وزیر محمد آغا(رحیم یار خان)‘راشدہ کمال(صادق آباد)‘رخسا نہ چراغ (شیخوپورہ)‘فرزانہ کوثر (ٹوبہ ٹیک سنگھ)فرخندہ یاسمین(سیالکوٹ) سلیم شاہد(کوٹ چٹھ )ارشد جاوید(جتوئی) ثمینہ یاسمین (حافظ آباد) امجد اعجاز (خوشاب)ثریا رمضان (دیپالپور)خالد حسین(عیسیٰ خیل )و دیگر شامل ہیں