ْسرگودھا ،حکومت پنجاب نے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور بجٹ کیلئے جدید سافٹ ویئر تیار کر لیا

17اور 2018کیلئے تیار کئے جانیوالے پروگرام آن لائن کرنے کے ساتھ ساتھ انکی نگرانی اور دیگر امور بھی محفوظ رکھے گا

اتوار 26 مارچ 2017 18:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) حکومت پنجاب نے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور بجٹ کیلئے جدید سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے جو2017اور 2018کیلئے تیار کئے جانیوالے پروگرام آن لائن کرنے کے ساتھ ساتھ انکی نگرانی اور دیگر امور بھی محفوظ رکھے گا ۔

(جاری ہے)

یہ سافٹ ویئر پنجاب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے ملکر تیار کیا ہے ۔سافٹ ویئر کی خاص وجہ آئندہ بجٹ 2017-18کیلئے تمام صوبائی محکموں کی جانب سے ترقیاتی سکیموں اور دیگر امور کے پروگراموں اور ان پر ہونیوالے اخراجات کو آن لائن کیا جائے گا اس ضمن میں تمام صوبائی محکموں کے فوکل پر سن افسران کو ٹریننگ بھی دی جائے گی جس کیلئے مرحلہ وار شیڈول جاری کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :