سرگودھا،حالیہ بارشوں اور آئندہ ایام میں مزید امکانات

شاہ پور اور ساہی وال کے مقامات پر دریائے جہلم کے بند اور پشتوں کی انسپکشن کے احکامات جاری

اتوار 26 مارچ 2017 18:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء)حالیہ بارشوں اور آئندہ ایام میں مزید امکانات کے پیش نظر دریائی کٹائو کا اندیشہ، بھیرہ، بھلوال، شاہ پور اور ساہی وال کے مقامات پر دریائے جہلم کے بند اور پشتوں کی انسپکشن کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق حالیہ اور مستقبل میں مزید بارشوں کے امکانات کے پیش نظر دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے ساتھ ساتھ کناروں کے کٹائو کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے اورآئندہ مون سون میں بھی سیلاب کا خطر ہے ، جس پر فلڈ فائٹنگ پروگرام 2017جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے گزشتہ روز اس پر عملدرآمد شروع کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ بھیرہ، بھلوال، شاہ پور اور ساہی وال کے مقامات پر دریائے جہلم کے بنداور پشتوں کی انسپکشن کیلئے فوری طور پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انہار کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے کر ایک ہفتہ میں رپورٹ ارسال کی جائے ،جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز سے ہنگامی آپریشن اور ریلیف کے حوالے سے دستیاب وسائل کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں