چمن ، جلسہ دستار بندی بیاد شہید علامہ و صدائے صد سالہ کی روح پرور مجلس 30مارچ کو منعقد ہوگی

اتوار 26 مارچ 2017 18:31

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) علوم شریعت کے عظیم درسگاہ الجامعہ اسلامیہ علامہ عبد الغنی ٹاون بائی پاس روڈ چمن میں جلسہ دستار بندی بیاد شہید علامہ و صدائے صد سالہ کی روح پرور مجلس بتاریخ 30مارچ بروز جمعرات بوقت صبح 8بجے منعقد ہوگی اس حوالے سے جامعہ اسلامیہ علامہ عبد الغنی تاون چمن کے مہتمم فرزند و جانشین علامہ مولانا حافظ محمد یوسف و نگران جلسہ مولانا محمد ایوب نے انتظاظمی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جلسہ دستار بند کے انتظامات مکمل ہونے کے قریب ہیں انتظامات میں سینکڑوںررضا کار مگن ہے یہ جلسہ دستار بندی صد سالہ کانفرنس کیلئے بہت اہم ہوگا اس کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہے مزید کہا کہ اس با برکت مجلس سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری ، ڈپٹی چیئر مین سینٹ ونگران صدر صالہ کانفرنس حضرت مولانا عبد الغفور حیدری ، صوبائی امیر حضرت مولانا فیض محمد صاحب ، صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈ وکیٹ ، مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا قاضی عصمت اللہ ،پیر طریقت جناب عبد الصمد آغا، سابق گورنر فضل آغا ،سابق ڈپٹی سپیکر مطیع اللہ آغا، مرکزی میڈیا سیل کے چیئرمین سمیت افغانستان اور پاکستان کے جید علماء اکرام علم و عرفان کے موضوع پر گرانقدر خطابات کریں گے یہ جلسہ جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام 7,8,9اپریل بمقام اضاخیل پشاور میں بمناسبت یوم تاسیس جمعیت علماء اسلام منعقد ہ صد سالہ کانفرنس کے ملک گیر دعوتی و آگاہی مہم کا ایک حصہ بھی ہے صد سالہ کانفرنس کے نگران حضرت مولانا عبد الغفور بنفس نفیس علماء اور علماء کرام کودعوت دیں گے اس اخباری بیان کے ذریعے جامعہ کے جانب سے باقاعدہ دعوت سمجھ کر عوام الناس اس با برکت اجتماع میں شرکت لازمی کریں۔

متعلقہ عنوان :