Live Updates

ضلع سبی کے زمیندار وزیر اعظم کسان ریلیف پیکج سے تاحال محروم ہیں، میر بابر مرغزانی

واپڈا حکام ضلع میں موسم گرما میںلوڈ شیڈنگ میں کمی کر یں ،سبی میں قلت آب شدت اختیار کرگئی ،شہری بوند بوند کو ترس گئے ہیں، رہنماء پی ٹی آئی

اتوار 26 مارچ 2017 18:31

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر بابر مرغزانی نے کہا کہ ضلع سبی کے زمیندار جن کی معیشت کا دارومدار زراعت پر وابسطہ ہے ،سبی کے زمیندار سالانہ کپا س کے فصل سے دو ارب روپے کی پیداوار کرتے ہیں جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن وزیر اعظم کسان ریلیف پیکج سے سبی کے زمیندار تاحال محروم،سروے ٹیم صرف ڈیٹا جمع کرنے تک محدود ،وزیر اعظم کسان پیکج میں ریلیف نہ ملنے پر سبی کے زمیندار پریشان جن کا کوئی پرسان حال نہیں،واپڈا حکام ضلع سبی میں موسم گرما میںلوڈ شیڈنگ میں کمی کر یں ،سبی میں قلت آب شدت اختیار کرگئی ،شہری بوند بوند کو ترس گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے سبی پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ضلع سبی کے رہنمائوں گلزمان مری،اللہ بخش ہاڑہ،یعقوب خجک،میر زیشان کرد،سید الطاف شاہ،عالم مرغزانی ،ملک عبدالرحیم دہپال،عبد الجبار دہپال ،عبداللہ مرغزانی،خادم مرغزانی ،شاہ محمد مرغزانی،نصیر مرغزانی و دیگر موجود تھے انہوںنے کہا کہ سبی وہ ضلع ہے جس کی معیشت کا دارومدار زرراعت سے وابسطہ ہے اورکپا س کی فصل و ہ فصل ہے جس کی وجہ سے سالانہ دو ارب روپے کے قریب سبی کے زمیندار پیسے کماتے ہیں جس سے صوبہ کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیںانہوںنے کہا کہ گزشتہ سال کپاس کی فصل میں سبی کے زمینداروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑی جس کے بعد وزیر اعظم پاکستان نے نقصان کے ازالے کے لئے زمینداروں کو ریلیف دینے کا اعلان کیا جس کے لئے گزشتہ سال ضلع سبی کے کپاس کے فصل کے زمینداروں کی سروے کی گئی اورسروے کے بعد انہیں ٹوکن ایشو کئے گیے مگر آج تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا جس سے کپاس کے زمیندار پریشان ہے انہوں نے کہا کہ سبی شہر میں پانی کی شدید قلت ہے پانی کی قلت کے باعث شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے اورسبی شہر کے مختلف علاقوں میں کئی دنوں سے پانی نہیں آرہا انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کیسکو کا کروڑوں روپے مقروض ہے واجبات ادا نہ کرنے پر کیسکو نے محکمہ پبلک ہیلتھ کو بجلی کی فراہمی معطل کردی ہے جس کی سزا غریب عوام بھگت رہی ہے جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی کارکردگی صفر ہو گئی ہے انہوںنے کہا کہ سبی میں پانی کی قلت کا مسئلہ فوری حل کیا جائے اور شہریوں کو پانی کی سپلائی بحال کیا جائے انہوںنے مزید کہا کہ سبی ایشیاء کا گرم ترین شہر ہے جہاں واپڈا کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طویل ہے لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی دورانیہ میں ایک گھنٹہ صبح اور ایک گھنٹہ شام کمی لایا جائے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گیے تو تحریک انصاف 3اپریل کو اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی جلسہ کریگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات