آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت ؐ کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مکاتب فکر کے قائدین شریک ہوں گے

اتوار 26 مارچ 2017 18:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء)پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت ؐ کانفرنس آج بروز (پیر کو ) اسلام آباد میں ہوگی ، کانفرنس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مکاتب فکر کے قائدین شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان علماء کونسل کے قائم مقام مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام ،ملک میں امن و امان کے قیام اور تحفظ ناموس رسالت ؐ کے سلسلہ میں پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور مکاتب فکرنے آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت ؐ کانفرنس کی دعوت قبول کرلی ہے انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کریں گے اور کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جار ی کیا جائے گا۔

۔۔۔۔اعجاز خان