حکومت نے بجٹ خسارہ پور ا کرنے کے لئے 722ارب قرضہ لے لیا ہے ، راناعبدالسمیع

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے کہا ہے کہ شعبہ برآمدات زوال پذیر ہے،ملک میں بیرونی اشیا کی فروانی ہے،مشینر ی بیرون ملک سے منگوانے کا رجحان تیز ی سے پروان چڑھنے لگا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے، حکومت نے بجٹ خسارہ پور ا کرنے کے لئے 722ارب روپے قرضہ لے لیا ہے ،ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں سات ماہ میں 140ارب روپے کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے سٹیٹ بنک سے 1015ارب روپے 62کروڑروپے کا خالص قرضہ لیا،حکومت کی غفلت کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران سنگین ہوگیا ہے

متعلقہ عنوان :