حکومت صر ف اخباری اشتہارو ں میں نظر آ تی ہے : ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور کے عوام کو نہ تو کھانے پینے کی معیاری اشیاء مل رہی ہے اور نہ ہی پینے کا صاف پانی میسر ہے پنجاب میں حکمرانوں کی کارکردگی انتہائی ناقص ہو چکی ہی: سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پنجا ب اور و فاقی حکومت اب صر ف اخباری اشتہارو ں میں نظر آ تی ہے عملی طور پر ملک میں حکومت نام کی کو ئی چیز نہیں اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ حکمرانوں کی پالیسوں کی وجہ سے پنجاب میں عوام کو نہ تو تازہ سبزی ملتی ہے اور نہ ہی خالص دود ھ ملتا ہے اور کتنے افسوس کی بات ہے کہ اشرافیہ کے خلاف بولنے والے حکمران ہی اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ بھی کر تے رہے ہیں پنجاب میں حکمرانوں کی کارکردگی انتہائی ناقص ہو چکی ہے اوروہ تحریک انصا ف پر تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نہ جانے حکمران تحریک انصا ف سے کیوں خوف زدہ ہیں مسلم لیگ( ن) تحریک انصا ف کے خلاف بہت بولتی ہے لیکن عوام حقائق جانتے ہیں ان کی ناقص کارکردگی سے پوری قوم کو تکلیف ہے ان کے ناقص اقدامات سے ملک کو بہت نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ حکمرانوں کی کارکردگی کتنی ناقص ہے لاہور کے عوام کو نہ تو کھانے پینے کی معیاری اشیاء مل رہی ہے اور نہ ہی پینے کا صاف پانی میسر ہے لیکن حکمران اپنی نام نہاد گڈ گورنینس کا رونا روتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں۔