سید شاہ نواز شاہ جیلانی المعروف عارف المولی کی سندھی ادب کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ،پروفیسر محمد خان برڈو

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء)سید شاہ نواز شاہ جیلانی المعروف عارف المولی سندھی ادب کے ماہر اور چار زبانوں میں شاعری پڑھنے میں عبور حاصل تھا۔ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار پیر آف بھٹ شاہ مشہور شاعر پیر علی بخش شاہ ناز لطیفی درگاہ حسین بخش جیلانی ڈوٹھڑو شریف میں عارف المولی کی 39 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے پروفیسر محمد خان برڈو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عارف المولی کی سندھی ادب۔

ثقافت کے پھیلاو کے لیے کی جانے والی خدمات سندھ کی تاریخ کا حصہ ہے۔عارف المولی کی ون یونٹ تحریک میں بھی بڑا کردار ہے انہوں نے کہا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر ادبی۔ثقافتی محفلیں سجانے میں ان کی بڑی کاوشیں تھی۔

(جاری ہے)

تقریب سے ای ڈی سی سانگھڑ سردار ریاض لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عارف المولی 19 ویں صدی کے بڑے شاعر تھے۔سندھی ادب کے لئے کی جانے والی خدمات بہت زیادہ ہے۔

جو بیان نہیں کی جا سکتی ہے۔اس موقع پر سید یار محمد شاہ۔سید عنایت علی شاہ۔سید سلیم شاہ۔نور سندھی۔نے عارف المولی کی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر 30 سے زائد شعرائ کرام نذر ناز۔نسرین الطاف۔ڈاکٹر ارباب نور۔۔رزاق فقیر۔بلال خشک سمیت دیگر نے محفل مشاعرہ پڑھا۔جس پر سامعین نے خوب داد دی۔#