شہدادپور، بجلی کی موٹر چلاتے ہی نوجوان کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا،بھائی بھی بچانے کی کوشش میں لپیٹ میں آگیا

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) شہدادپورشہر کے قریب ہندو دہرم شالا میں بجلی کی موٹر چلاتے ہی نوجوان کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا دوسرے بھائی نے بچانے کی کوشش کی دونوں بھائیوں کو کرنٹ نے جکڑ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر کے معروف ہندو دہرم شالہ باوا کی مڑہی میں گھر میں پانی بھرنے کے لئے نوجوان کانجی بھیل ولد جیون نے موٹر چلائی تو کرنٹ نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا تو دوسرے بھائی چندر بھیل نے بھائی کو بچانے کی کوشش میں اس کو بھی کرنٹ لگنے سے قابو ہو ہوگیا اہل خانہ کی چیخ و پکار پر اہل محلہ نے بجلی کی تاریں کاٹ دونوں بھائیوں کو بیہوشی کی عالم میں سمس ہسپتال داخل کیا گیا۔#

متعلقہ عنوان :