اقلیتی برادری کیلئے ڈویژن سطح پرقائم شکایتی مراکز کو فوری جدید آلات اور سہولیات سے لیس کیا جائے، ڈاکٹر کھٹومل جیون

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

کراجی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹومل جیون نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کیلئے ڈویڑن کی سطح پرقائم کردہ شکایتی مراکز کو فوری طور پر جدید آلات اور سہولیات سے مکمل طور پر لیس کیا جائے اس کے علاوہ شکایات درج کرنے کیلئے یواے نمبر کی تنصیب اور ویب سایئڈ تیار کی جائے تاکہ دور دراز کے علاقہ میں رہنے والے بھی ٹیلی فون اور انڑنیٹ کے ذریعے شکایات درج کرواسکے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے سیکریڑری محکمہ اقلیتی امور کو لکھے گئے خط میں کہی. ڈاکٹر کھٹومل جیون نے کہاکہ محکمہ انفارمیشن سائس اینڈ ٹکنالوجی سے اس منصوبے میں معاونت حاصل کی جائے تاکہ اس منصوبے کو جلدازجلد شروع کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یواے نمبر , واٹئس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے شکایات درج کروانے کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں ۔ ڈاکٹر کھٹومل جیون نے کہا کہ شکایات جمع کروانے والوں کو قانونی تحفظ اور معاونت کرنے کے ساتھ ان کی شکایات کے جلد ازجلد ازالے کیلئے بھی دیگر محکموں سے باہمی رابطے مزید مضبوط بنائے جائی. #

متعلقہ عنوان :