عراق،’آئی ایس‘ مخالف اتحاد کا مغربی موصل پر فضائی حملوں کا اعتراف

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) عراق میں امریکی قیادت میں سرگرم عمل ’آئی ایس‘ مخالف اتحاد نے مغربی موصل پر اٴْن فضائی حملوں کا اعتراف کر لیا ہے، جن کے نتیجے میں بڑی تعداد میں عام شہری مارے گئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحاد نے کہا ہے کہ اٴْن حملوں کا ڈیٹا اور موصل میں عام شہریوں کی ہلاکت کا ڈیٹا ایک دوسرے کے عین مطابق ہیں۔

(جاری ہے)

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ان فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک سو تیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی قیادت میں سرگرم اتحاد کے مطابق سترہ مارچ کو عراقی افرواج کی خواہش پر ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجوؤں اور اٴْن کے ہتھیاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ عراقی فوج ا ور ’آئی ایس‘ مخالف اتحاد 2014ئ سے اس شہر پر قابض دہشت گرد گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو نکال باہر کرنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :