بیجنگ کی حمایت یافتہ کیری لًیم ہانگ کانگ کی نئی سربراہ منتخب

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء)چین کی حامی ایک کمیٹی نے کیری لًیم کو ہانگ کانگ کی نئی سربراہِ حکومت منتخب کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس انتخاب کو انسانی حقوق کے گروپ ’جمہوریت پر ایک دھبہ‘ قرار دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سن 2014ئ میں آزادانہ انتخابات سے متعلق چلنے والی ’امبریلا موومنٹ‘ کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ ہانگ کانگ میں ایک نئے سربراہِ حکومت کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ اس تحریک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم اس مطالبے پر عمل نہ ہو سکا۔ ہانگ کانگ کے موجودہ چیف ایگزیکٹیو لیونگ چٴْن یِنگ کو بیجنگ کی کٹھ پتلی قرار دیا جاتا ہے اور وہ رواں برس جولائی میں اپنے عہدے سے سبک دوش ہو رہے ہیں۔