چینی وزیراعظم آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ گئے

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) چینی وزیراعظم لی کیکیانگ دور آسٹریلیا مکمل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اپنے ہم منصب بل انگلش سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے اس دورے میں لی کیکیانگ دونوں ممالک کے درمیان آزادنہ تجارت کے فروغ پر بات کریں گے۔ گزشتہ روز روز لی کیکیانگ ویلنگٹن پہنچے تو نیوزی لینڈ کے وزیراعظم بل انگلش ان کے استقبال کے لیے آئے۔ بتایا گیا ہے کہ چینی وزیراعظم بدھ کے روز تک نیوزی لینڈ میں قیام کریں گے۔ اپنے دورہ آسٹریلیا میں چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک اقتصادی تعلقات میں وسعت کا خواہش مند ہے۔

متعلقہ عنوان :