تجارتی سرگرمیوں کا تسلسل ملکی معاشی ترقی کا عکاس ہے، ملک ابرار

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) ایم این اے ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ رینج روڈ کو دورویہ اور کشادہ کیا جائے گا ،تجارتی سرگرمیوں کا تسلسل ملکی معاشی ترقی کا عکاس ہے ،جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ کسی بھی کاروبار کی کامیابی کیلئے ایمانداری بنیادی شرط ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے افشاں کالونی میں پنجاب کیش اینڈ کیری کی نئی برانچ کے افتتاح کے موقع پرکیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈنمبر8ارشدمحمود قریشی نے کہا کہ پنجاب کیش اینڈ کیری کی برانچ اس علاقے میں قائم ہونے سے عوام کو انکے گھروں کے نزدیک معیاری اور صاف ستھری اشیاء باآسانی میسرآسکیں گی ۔تقریب کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر ابراہیم،چیئرمین پی ایچ اے و ایم این اے ملک ابراراحمد،ممبر کینٹ بورڈ وارڈ نمبر8 ارشدمحمودقریشی تھے ۔اس موقع پر چیئرمین پنجاب کیش اینڈ کیری ملک طاہر ، زاہد فاضل اور احسان قریشی بھی موجود تھے۔