قمار بازوں اور کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کیخلاف کارروائی ،7ملزمان کیخلاف مقدمات درج

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں اور کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی7ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

گوجرخان پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سکیمIIکے علاقہ میں کچھ اشخاص بذریعہ کرکٹ میچ جواء کرانے میں مصروف ہیں جس پر مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ندیم اور ثاقب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ30ہزارروپے ،10عدد موبائل فون ،06رجسٹر،TVڈش وغیرہ قبضہ پولیس میں لیکر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاجبکہ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پرنیاز،جنید،آصف اور شاہد جبکہ وال چاکنگ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ مری پولیس نے عبدالوحید کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :